اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کا کہنا ہے سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں جانتے کہ انسانی حقوق اور نقل و حمل کی آزادی کیا چیز ہے، یہ مضحکہ خیز ہے کہ ای سی ایل پر صرف اپوزیشن ممبرز کے نام ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم سمیت سرکاری اراکین غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں، انہوں نے پہلے 6 ماہ غیر ملکی دورے نہ کرنے کا اعلان کیا، وزیر اعظم اپنے اعلان کے برعکس اب تک 7 غیر ملکی دورے کر چکے ہیں۔
Obviously selected PM doesn’t understand the concept of human rights or freedom of movement. Funny it’s only the opposition members on ECL, government members are busy travelling. Including PM who despite promising not to travel for 1st 6months has made more than 7 trips so far! https://t.co/uGfCfzyAyA
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 17, 2019
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہمارے کچھ اراکین اسمبلی ای سی ایل سے اس قدر خوف زدہ کیوں ہیں، ان کیلئے پاکستان میں کرنے کیلئے بہت کام ہیں، پاک سرزمین سے محبت کے دعوے، مگر بیرن ملک دوروں سے بھی نہیں رک سکتے، انہیں بیرون ملک جانے میں اس قدر دلچسپی کیوں ہے۔