اسلام آباد:(روزنامہ دنیا) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹروے پولیس نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا چالان کر دیا۔
موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کا 750 روپے کا چالان کلر کہار میں تیز رفتاری پر کیا گیا، ان کی گاڑی کی رفتار136 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور وہ گاڑی خود چلا رہے تھے۔
موٹروے پولیس کے مطابق گورنر سندھ نے تیز رفتاری پر جرمانہ ادا کیا اور روانہ ہوگئے۔