پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے پشاور کے علاقے ڈبگری گارڈن میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ میو ہسپتال لاہور سے بیچنے کیلئے منگوائے گئے خون کے بیگ اور دیگر سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔
پشاور کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بوقت ضرورت خون نہ ملنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے کارروائی کے دوران لیبارٹری سے بلڈ بیگز سمیت دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق بلڈ بیگز چوری کر کے ڈبگری میں فروخت کئے جاتے تھے۔
شہریوں نے بھی ایف آئی اے کی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ضرورت کے وقت خون کیلئے خوار ہونا پڑتا ہے۔