اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔ درخواست گزار عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے استدعا کی ہے کہ آصف زرداری نے 2018 کے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی، انہیں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار د یا جائے۔
تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری نے کاغذات نامزدگی کے فارم اے اور فارم بی میں غلط بیانی کی۔ سابق صدر نے نیو یارک کا اپارٹمنٹ، پارکنگ اسپیس اور دو بلٹ پروف گاڑیاں ظاہر نہیں کیں، غلط بیانی پر آصف زرداری رکن قومی اسمبلی بننے کے بھی اہل نہیں، آصف زرداری کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت اسمبلی رکنیت جبکہ آرٹیکل 63 اے کے تحت پارٹی صدارت سے نااہل قرار دیا جائے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چھپائے گئے اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 37 لاکھ بنتی ہے جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کا موقف ہے کہ انکے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں۔