لاہور: (دنیا نیوز) علیمہ خان کے کاروبار اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کرلیں۔ علیمہ خان کے نام پر ایس ای سی پی میں ایک کمپنی رجسٹرڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق، علیمہ خان کاٹ کام سورسنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کی سی ای او ہیں، دو بیٹے شاہ ریز اور شیر شاہ کمپنی کے ڈائریکٹرز ہیں۔ علیمہ خان کی کمپنی کاٹ کام بھی ایکٹو ٹیکس پیئرز کی فہرست میں موجود ہے۔
دستاویزات کے مطابق، کاٹ کام سورسنگ پرائیویٹ لمٹیڈ نے 2016 میں 18 لاکھ 27 ہزار، 2015 میں 32 لاکھ 82 ہزار، 2014 میں 24 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔ علیمہ خان نے 2013 میں 20 لاکھ 62 ہزار روپے، 2014 میں ایک لاکھ 58 ہزار، 2015 میں ایک لاکھ 86 ہزار جبکہ 2016 میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔