کراچی: (دنیا نیوز) سعید غنی کا کہنا ہے فواد چودھری کے کہنے پر تو پی ٹی آئی ارکان بھی نہیں چلیں گے، وزیراعظم نے علیمہ خان کے نام پر بے نامی جائیداددیں بنائیں، کیا چندے اور ذکوۃ کے پیسے کھانا جرم نہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت وسائل پیدا کرنے میں ناکام ہے، حکومت نے گزشتہ سال 20 ارب روپے کم دیئے، رواں سال وفاق نے سندھ کے 90 ارب نہیں دیئے۔ انہوں نے کہا پہلے ہی کہا تھا فواد چودھری کو سندھ میں کوئی نہیں جانتا، ان کی شاید پارٹی کارکن بھی بات نہ سنے، فواد چودھری کے دورے کا مقصد علیمہ خان کیس سے توجہ ہٹانا تھا، وفاقی حکومت کی مالی حالت سب کے سامنے ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا گورنر سندھ آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کریں گی تو ہم 2 قدم آگے چلیں گے، وزیراعظم صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتے، لوگ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارتے ہیں، یہ اپنے جسم پر کلہاڑے مار رے ہیں۔