اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ غلام سرور خان میٹرک پاس ہیں اور ان کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے۔ غلام سرور خان نے اپنے ہم نام کسی اور شخص کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی ایسے شخص کو وزارت کا منصب نہ دیا جائے جو صادق اور امین نہ ہو۔