اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ ای سی ایل پر ہیں، جس پر پیپلزپارٹی کی جوابی حکمت عملی سامنے آگئی۔ پی پی پی نے وزیراعظم سمیت اہم حکومتی شخصیات کے نام ای سی ایل پر ڈلوانے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی وزارت داخلہ کو یاد دہانی کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا۔ ایک ہفتہ انتظار کے بعد پی پی پی حکومتی شخصیات کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔
پی پی وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ، وفاقی وزرا پرویز خٹک، فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی، پنجاب کے وزیر علیم خان اور جہانگیر ترین کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا مطالبہ کر چکی ہے۔