لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے پھر سندھ کا محاذ سنبھا ل لیا، فواد چودھری پندرہ جنوری کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم بھی 25 جنوری کو گھوٹکی کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کا دورہ سندھ کا شیڈول طے پا گیا۔ وزیراعظم سے پہلے فواد چودھری سندھ کا دو روزہ کریں گے۔
فواد چودھری 15، 16 جنوری کو سندھ میں اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان بھی 25 جنوری کو ایک روزہ دورے پر سندھ جائیں گے جس کے دوران وزیراعظم ہم خیال جماعتوں کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کو گھوٹکی کی کے دورے کی دعوت علی گوہرمہر نے دی۔ وزیراعظم عمران خان دورہ سندھ میں پارٹی امور کا جائزہ بھی لیں گے۔