کچھ اراکین اسمبلی ای سی ایل سے اس قدر خوف زدہ کیوں ہیں: وزیراعظم

Last Updated On 17 January,2019 07:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کچھ اراکین اسمبلی ای سی ایل سے اس قدر خوف زدہ کیوں ہیں، ان کیلئے پاکستان میں کرنے کیلئے بہت کام ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں طنز اور سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا پاک سرزمین سے محبت کے دعوے، مگر بیرن ملک دوروں سے بھی نہیں رک سکتے، انہیں بیرون ملک جانے میں اس قدر دلچسپی کیوں ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا بہت سے ارکان بیرون ملک اقامے اور رہائش رکھتے ہیں، کیا کوئی شخص اس معاملے پر وضاحت کرسکتا ہے۔

 

Advertisement