لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور ہائیکورٹ نے سینئر صوبائی وزیر علیم خان کو ان کی نااہلی کیلئے درخواست کا جواب داخل کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر نااہلی کیلئے درخواست پر جواب داخل کرائیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے روبرو مسلم لیگ ن کے احسن شرافت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں علیم خان کی لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 158 سے کامیابی کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ علیم خان نے ابھی درخواست کا جواب داخل نہیں کرایا جس پر ہائیکورٹ نے جواب داخل کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی ۔
واضح رہے جنرل الیکشن 2018 میں پی پی 158 کے معرکے میں علیم خان نے 52319 ووٹ لے کر ن لیگ رانا احسن شرافت کو شکست دی تھی۔ رانا احسن 45229 ووٹ لے سکے تھے۔