لاہور: (دنیا نیوز) آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ کل اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔ تاہم مکران، قلات، سکھر ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، حیدر آباد اور کراچی ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش بلوچستان، لسبیلا، خضدار 05، قلات 04، پنجگور 01، سندھ، جیکب آباد، دادو 03، لاڑکانہ اور کراچی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سکردو منفی 16، کالام منفی 15، استور منفی 13، بگروٹ منفی 12، گوپس منفی 10، ہنزہ منفی 09، مالم جبہ منفی 08، دروش منفی 06، راو لاکوٹ، دیر منفی 05، میر کھانی، قلات، پارہ چنار منفی 04، کاکول، کوئٹہ منفی 03، ژوب،گلگت، چترال، مری منفی 02، چلاس اور گڑھی دوپٹہ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔