قادرپورراں: (روزنامہ دنیا) سابق ٹکٹ ہولڈر و امیدوار ایم پی اے ملک ظفر احمد راں نے سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کے ہمراہ لاہور میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔
پی پی 218 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی جس پر حمزہ شہباز نے ملک ظفر راں کا ٹکٹ کنفرم کر دیا اور کہا کہ ضمنی الیکشن کی تیاری کریں پارٹی آپکا بھرپور ساتھ دے گی۔ واضح رہے کہ جنرل الیکشن 2018 میں پی پی 218 سے پی ٹی آئی کے ملک مظہر عباس راں 45817 ووٹ لے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ پی پی پی کے رہنما ملک محمد عباس 37417 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ن لیگ کے امیدوار ملک ظفر احمد راں 25088 ووٹ لے سکے تھے۔ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ملک مظہر عباس راں کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوچکی ہے جس پر ضمنی الیکشن ہوگا۔