اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن میں 4 فلیٹس کے مالک

Last Updated On 29 January,2019 11:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف لندن میں 4 فلیٹس کے مالک، اپوزیشن لیڈر نے 2005 سے 2007 کے دوران جائیداد خریدی۔ ایف بی آر نے بیرون ملک پراپرٹیز کی تفصیلات نیب کو جمع کرا دیں۔

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثوں سے متعلق پیشرفت سامنے آگئی، ایف بی آر نے بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع کروا دیں، شہباز شریف کے بیرون ملک 4 فلیٹس ہیں۔

ذرائع کے مطابق 30 بار گلے سٹیریٹ لندن میں فلیٹ نمبر 2 شہباز شریف کی ملکیت ہے، رچبورن کورٹ 9 ہیروبائے سٹریٹ لندن میں فلیٹ 10 بھی شہباز شریف کی ملکیت ہیں اور اسی طرح لندن سٹنس روڈ میں فلیٹ نمبر 32 اے شہباز شریف کی ملکیت میں ہے، ویسٹ ٹاور پین پننسولہ مارش وال لندن میں فلٹ 409 شہباز شریف کی ملکیت ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے یہ فلیٹس 2005 سے 2007 کے دوران خریدے گئے، لندن میں خریدے گئے 3 فلیٹس 80 فیصد رہن اور بنکوں کے قرضے کے ذریعے لئے گئے ہیں۔