پنجگور: (دنیا نیوز) تربت کے علاقے سیرک زہ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے، لیویز حکام نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد کے مطابق سیرک زہ کے علاقے میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے، شبہ ہے کہ ہلاک افراد منشیات فروش ہیں، اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
ہلاک ہونیوالے 3 افراد کا تعلق پنجگور سے بتایا جاتا ہے، فائرنگ سے ہلاک دیگر 2 افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ واقعے کے بعد لیویز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، لیویز حکام نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔