اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بچوں کے ہوم ورک پر پابندی لگانے کا سوال اٹھا کر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا سکول کے بچوں کے ہوم ورک پر پابندی لگانی چاہیے؟
نعیم الحق نے لکھا کہ سکول میں 6 سے 8 گھنٹے گزارتے ہیں اور اس کے بعد 1 سے 2 گھنٹے ہوم ورک کو دیتے ہیں۔ ہوم ورک کرنے کے بعد بچوں کے پاس غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے وقت نہیں بچتا۔
Should homework for schoolchildren be banned? They spend 6-8 hours studying at school and then if they have to spend another 1-2 hours doing homework it leaves little time for other activities which are essential for healthy growth. Taleem and Tarbiyat should go hand in hand.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) February 1, 2019