لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا رواں ہفتے لاہور کے دورے کا امکان ہے۔ صوبائی وزرا کی کارگردگی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور کے دوران سانحہ ساہیوال سمیت صوبائی امور پر تفصیلی بریفنگ لیں گے۔ دورے کے دوران وزریراعظم کو ترقیاتی فنڈز اراکین اسمبلی کو دینے یا نہ دینے کے متعلق بھی گفتگو ہو گی۔
ایوان وزیراعلیٰ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پچھلے ہفتے آنا تھا لیکن وہ میانوالی کے دورے کے بعد واپس چلے گئے۔ وزیراعظم کے متوقع دورے کے حوالے سے متعلقہ محکموں اور وزارتوں نے بریفنگ کی تیاری شروع کر دی ہے۔
وزیراعظم کو ن لیگ کے دور میں بنائے جانے والے بجلی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دیئے جانے کا امکان ہے۔