اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنا دورہ سندھ ملتوی کر دیا ہے، ان کے دورہ سندھ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے دورے پر آج روانہ ہونا تھا، لیکن اہم مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے فی الحال دورہ سندھ ملتوی کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں گھوٹکی،عمر کوٹ اور بدین کے دورے کرنا تھے۔
وزیراعظم کے دورہ سندھ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، ممکنہ طور پر عمران خان آئندہ ماہ سندھ جائیں گے۔ وزیراعظم اندرون سندھ دورے میں مقامی قیادت اور ہم خیال جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔