راولپنڈی: (دنیا نیوز) نیب راولپنڈی نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 8 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ طلبی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 8 فروری کی صبح 10 بجے نیب راولپندی میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں اور اپنے ساتھ ایل این جی سے متعلقہ دستاویز بھی لے کر آئیں۔