سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Last Updated On 06 February,2019 10:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 تھی جبکہ اس کی گہرائی 90 کلومیٹر زیر زمین اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور سمیت کئی شہروں میں زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

لاہور کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، شانگلہ، راولا کوٹ، بٹ گرام، لوئر دیر، ٹیکسلا، حسن ابدال، سوات، چلاس، دیامر، تورغر، مانسہرہ، کوہستان، دیر بالا، سرگودھا، گجرات، جہلم، پنڈدادنخان، منڈی بہاءالدین، سیالکوٹ، وزیر آباد، نوشہرہ اور گردونواح میں گزشتہ رات 9 بج کر 47 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مظفر آباد سے 104 کلومیٹر جنوب مشرق تھا۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

یاد رہے چار روز قبل بھی لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں زلزے سے خوف و ہراس پھیل گیا تھا جس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔