سیالکوٹ: (رو زنامہ دنیا) باؤ محمد رضوان کو وزیر بنانے پر ق لیگ میں بھی اختلاف سامنے آگئے۔ مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر یوتھ ونگ پنجاب کیوسٹی صدر سیالکوٹ صدف بٹ کا ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی عہدے اور رکنیت سازی سے مستعفٰی ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ان رہنماؤں کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ وہ باؤ رضوان کو وزیر بنانے پر ناخوش ہیں، پارٹی کی ناقص پالیسیوں کی بدولت جماعت آج اس مقام پر ہے، پارٹی کا باؤ رضوان کو وزیر نامزد کرنا نامنظور ہے، پارتی کے مشکل حالات میں جماعت کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور اب اچھا وقت آنے پر لوٹوں کو نوازا جارہا ہے۔