اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کر دی۔
جس کے تحت وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو ہٹا کروزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین مقرر کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔کمیٹی کے ممبران میں وزیر پٹرولیم غلام سرور، وزیر بجلی ، وزیر منصوبہ بندی وترقی اور وزیر ریلوے شیخ رشید شامل ہوں گے ۔