لاہور(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ترقی کی نوید سنا دی۔
حکومت کی جانب سے ٹائم سکیل پروموشن میں ملازمین کیلئے تمام رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب 10 سال سے ترقیوں سے محروم ملازمین کو ترقیاں دی جائیں گی۔ ایون وزیراعلیٰ نے پروموشن چینل رکھنے والے محکموں کو ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن کرنے کی منظوری دے دی۔ واضح رہے 10 سال سے گریڈ 16 میں تعینات ملازمین کو ترقی دی جائے گی۔