سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد، تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

Last Updated On 13 February,2019 08:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سعودی کراؤن پرنس اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے بی ایم ڈبلیو سیون سیریز اور لینڈ کروزر بھی پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 8 کنٹینرز پر مشتمل سامان دو سی 130 طیاروں کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا۔ شاہی خاندان کے لیے 8 ہوٹلز میں 750 کمرے بک کرائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ چالیس رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ بھی ہو گا۔ تمام ہوٹلز مالکان کو ایڈوانس بکنگ کینسل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ہوٹلز کا کنٹرول سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل سیکورٹی اہلکار سنبھال لینگے۔