سعودی ولی عہد کا خود کو پاکستان کا سفیر کہنا اعزاز ہے، وزیراعظم

Last Updated On 18 February,2019 06:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خود کو پاکستان کا سفیر قرار دینا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

معزز مہمان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روانگی سے قبل ان کے ہمراہ نور خان ایئربیس پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، جب بھی پاکستان آئیں گے دوسرا گھر پائیں گے۔ آپ کے دورے سے بہت خوشی ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کی طرف سے خود کو پاکستان کا سفیر کہنا اعزاز ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی آپ کے دورے کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے پر شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کی طرف سے خود کو پاکستان کا سفیر کہنا اعزاز ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی آپ کے دورے کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان سے الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں گے۔
 

Advertisement