سعودی عرب کی 21 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری

Last Updated On 18 February,2019 06:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی عرب پانچ سال کے دوران پاکستان میں 21 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ 7 ارب ڈالر قلیل مدتی منصوبوں کے لئے جبکہ 12 ارب ڈالر کی طویل مدتی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق سات ارب ڈالر ایک سے دو سال کے منصوبوں پر لگائے جائیں گے۔ سعودی عرب آر ایل این جی پلانٹس میں 4 ارب ڈالر لگائے گا۔ سعودی عرب کی ایکور پاور 2 ارب اور سعودی فنڈ فار پاکستان ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

سعودی عرب دو سے تین سال میں ایک ارب ڈالر سے پیٹروکیمیکل کمپلیکس قائم کرے گا۔ اس حوالے سے فزیبلٹی سٹڈی پر کام شروع ہو چکا ہے۔ دستاویز کے مطابق سعودی عرب کی آرمکو کمپنی آئندہ تین سے پانچ سال میں گوادر آئل ریفائنری کیلئے دس ارب ڈالر فراہم کرے گی۔ منرل ڈویلپمنٹ کے شعبے میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔


 

Advertisement