لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے حکومت مخالف تحریک چلانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اپوزيشن تحریک چلانے کا فیصلہ مشاورت سے کرے گی، سندھ میں تفتیش کے دوران ہی گرفتاریاں شروع کر دی گئیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، نیب کیخلاف جو ن لیگ کا موقف تھا خیبرپختونخوا سے بھی ویسی آوازیں اٹھ رہی ہیں، وزراء کہہ رہے ہیں کہ سوال کرنے سے وزیراعظم کی توہین ہوگی۔ انہوں نے کہا سندھ میں نیب نے تفتیش کے دوران ہی گرفتاریاں شروع کر دیں، تفتیش کے دوران گرفتاریاں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، کیس کمزور ہو تو نیب تفتیش کے دوران گرفتاریاں شروع کر دیتا ہے۔