لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ ساہیوال کے معاملے پر جے آئی ٹی رپورٹ جلد جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ مجوزہ رپورٹ میں خلیل کی فیملی بے گنا ہ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذیشان گھر میں مشکوک افراد کو پناہ دیتا تھا، اس کے فون میں مشکوک افراد سے رابطوں کے درجنوں پیغامات ملے، ذیشان کے بھائی احتشام نے مشکوک افراد کے گھر آنے کی تصدیق کی، انٹیلی جنس رپورٹ بھی ذیشان سے متعلق تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار 6 اہلکار ہی فائرنگ میں ملوث ہیں، گاڑی کے اندر سے فائرنگ کے شواہد نہیں ملے، خلیل کی فیملی کو بچایا جاسکتا تھا، گرفتار اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا۔