لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ ساہیوال پر بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے حکومت سے 3 روز کی مزید مہلت مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کے سربراہ اور دیگر ممبران نے حکومت سے تین روز کی مہلت اس لیے مانگی کہ مکمل اور تفصیلی رپورٹ حکومت کو فراہم کر سکیں اور جو لوگ اس سانحہ کی ذمہ دار ہیں ان کے بارے میں کوئی شک نہ رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم نے رپورٹ تقریباً مکمل کر لی ہے اور چند آخری سطریں جس کے بعد کسی بھی قسم کا ابہام نہیں رہے گا صرف وہ لکھنا باقی ہیں۔ حکومت کی مہلت کے مطابق جوائنٹ ٹیم نے منگل کو اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو جمع کرانی تھی۔