اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی ) نے شہبازشریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن سینیٹر احمد خان شامل ہیں جو آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر بی اے پی میں شامل ہوئے ،سینیٹر احمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نہیں بننا چاہیے کیونکہ احتساب عدالت میں ان پر کیسز چل رہے ہیں ،جب عدالتوں سے بری ہوجائیں گے تو بے شک ہمارے ملک کے وزیر اعظم بن جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ، چیئرمین پی اے سی شہبازشریف کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئین میں ایک طریقہ کار وضع ہے اور اس کو صرف ووٹنگ کے ذریعے ہٹایا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف شہباز شریف کو ہٹانے کیلئے آئینی طریقہ کار اپنائے گی تو ہم حکومت کا ساتھ دیں گے