سانحہ ساہیوال: جے آئی ٹی کو 19 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم

Last Updated On 13 February,2019 08:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کو مقررہ مدت 19 فروری تک اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے اعلیٰ سطح اجلاس میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ جے آئی ٹی مقررہ مدت تک رپورٹ جمع کرانے بارے لاہور ہائیکورٹ کو بھی باضابطہ آگاہ کرے گی۔

صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی سربراہی میں ہونے والے اس اعلی سطح اجلاس میں جے آئی ٹی نے سانحہ ساہیوال پر اب تک جن امور کا احاطہ کیا اس بارے میں سب نکات دیکھے گئے جبکہ اب تک کے سامنے آنے والے شواہد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

خیال رہے کہ جے آئی ٹی سانحہ ساہیوال کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر چکی ہے اور اس کے تناظر میں حکومت پنجاب انتظامی ایکشن لے چکی ہے۔
 

Advertisement