اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس نظر ثانی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ مذکورہ کیس میں عدالت نے تمام نظر ثانی اپیلیں مسترد کر دی تھیں۔
دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری، فریال تالپور اور سندھ حکومت کے وکلا کو نظر ثانی درخواستوں پر سنا۔ اومنی گروپ، انور مجید اور عبدالغنی مجید کے وکلا کے دلائل بھی سنے گئے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکلا کے دلائل سننے کے بعد نظر ثانی کا کیس نہیں بنتا۔ جعلی اکاؤنٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کی نظر ثانی درخواستیں دائر کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہیں۔ درخواستیں منظور کرنے کے بعد نمٹا دی گئیں۔