لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ بھارتی فوج کاڈرامہ ہے، مودی کو الیکشن جتوانے کا کام ہو رہا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی مودی کو الیکشن جتوانے کیلئے ڈرامہ کر رہی ہے، سمجھوتہ ایکسپریس میں بھی بھارت نےحملہ کیا تھا، بھارت خود ایسے حملے کروا کے پاکستان پر الزام لگاتا ہے، مودی کی اس وقت بھارت میں کوئی عزت نہیں، سکھ کمیونٹی بھی نریندرمودی سےنفرت کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، دنیا میں سب سے بڑا دہشت گرد بھارت ہے، خطے میں کوئی بھی ملک بھارت سے خوش نہیں، بھارت ہماری امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے۔