اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے ذریعے ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کیا۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہفتہ وار چھٹی میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
No change in weekly holiday calender is under consideration, all such rumours regarding change in this regard are baseless
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 21, 2019
واضح رہےکہ گزشتہ چند روز سے ہفتہ وار چھٹی اتوار کی بجائے جمعہ کو ہونے کی خبریں زیرِ گردش تھیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن بھی سامنے آئے تھے۔