لاہور: ( دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق رکن اسمبلی رانا تجمل حسین انتقال کرگئے۔ صبح 4 بجے کے قریب ہارٹ اٹیک ہوا، پی آئی سی میں دم توڑ گئے۔
رانا تجمل 3 مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے، نماز جنازہ بعد نماز عصر ڈیا گاؤں میں ادا کی جائے گی۔ ن لیگی رہنما رانا تجمل نے زمانہ طالب علمی سے ہی ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے بطور جنرل سیکرٹری سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ وہ پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹریز بھی رہے۔ مرحوم کے سوگوران میں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔