کوئٹہ : (دنیا نیوز) کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع رکشہ پارکنگ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ سے چوکیدارجھلس کرشدید زخمی ہو گیا. ہسپتال منتقلی پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا ہے.
پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر برما ہوٹل کے قریب واقع رکشہ پارکنگ میں چوکیدار کے کمرے کی گیس لیک تھی جونہی چوکیدار فدامحمد نے ہیٹر جلانے کے لئے ماچس سے تیلی جلائی تو زوردار دھماکہ ہوا۔
چوکیدار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لئے بی ایم سی ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرکے مطابق چوکیدار کے بدن کا 80 فی صد حصہ بری طرح جھلس چکا ہے۔