تہاڑ جیل میں حریت رہنما شبیر شاہ پر حملہ، پاکستان کا اظہار تشویش

Last Updated On 24 February,2019 09:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے تہاڑ جیل میں حریت رہنما شبیر شاہ پر حملے اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو کہا ہے کہ حریت لیڈر کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی تہاڑ جیل میں حریت لیڈر شبیر شاہ پر حملہ اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز قبل بھارتی جیل میں ایک پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو بھی تشدد کر کے قتل کیا گیا، اس صورتحال میں حریت رہنما شبیر شاہ پر حملہ قابل تشویش ہے، بھارت شبیر شاہ کے تحفظ کو یقینی بنائے۔