اسلام آباد: (دنیا نیوز ) العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا، جب کہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق (ن) لیگی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اضافی سکیورٹی تعینات کی جائے گی، پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ سپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔
ادھر سپریم کورٹ میں شریف خاندان شوگر ملز نظر ثانی کیس کی سماعت آج ہوگی۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل نیا بینچ سماعت کریگا۔