لاہور: (دنیا نیوز) نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ایک دعائیہ شعر پر مبنی بیان جاری کیا ہے جس میں نواز شریف کی درخواست ضمانت سے متعلق خدا سے دعا کا تذکرہ ہے۔
ٹویٹر اکاونٹ پر شعر میں مریم نواز کے مدعا کے مطابق انسان دعا کرتا رہے، قبول کرنا یا نہ کرنا خدا کا کام ہے۔ یہ ٹویٹ مریم نے اس وقت کیا جب ابھی نواز شریف کی ضمانت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنا تھا۔
دعا شاکر تو منگی رکھ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 25, 2019
دعا جانے خدا جانے
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سابق وزیراعظم نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا کی تھی، نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی۔