لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے آج ہماری فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو مار گرایا، مسلح افواج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پوری قوم بھارت کو جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارتی حکومت نے اپنے میڈیا کو مکمل قابو کر رکھا ہے، اگر بھارت نے جارحیت کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑیگی۔ انہوں نے کہا جنگ ہوئی تو یہ پھر بڑی جنگ ہوگی ہلکی پھلکی موسیقی نہیں ہوگی، آئندہ 72 گھنٹے میں پتا چل جائے گا یہ جنگ نے ٹھنڈا ہونا ہے یا شدت اختیارکرنی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا اگر جنگ ہوئی تو پھر یہ آخری جنگ ہوگی، نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس کی بہت اہم مینٹنگ ہے، جنگ کی طرف جانا کسی قوم کی خواہش نہیں ہوتی۔