اسلام آباد: (دنیا نیوز) تاریکی میں حملےکا دن کےاجالے میں جواب، پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے 2 انڈین طیارے مار گرائے، ایک طیارے کا ملبہ بھارتی حدود جبکہ دوسرے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا، 2 پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔ ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر کارروائی کی، پاکستان نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 بھارتی پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید بتایا کہ ایک بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جب کہ دوسرا پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں گرا جس کے دونوں پائلٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کو جواب دینا ہماری مجبوری بن گئی تھی، بھارت کو آج یہ بتا دیا کہ ہمارے پاس پوری صلاحیت موجود ہے، یہ سوچنا ضروری ہے کہ ہمیں اس سے آگے کہاں جانا ہے، دنیا میں جہاں بھی جنگیں ہوئیں ان کے خاتمے کا کسی نے نہیں سوچا۔
پاکستانی فضائیہ کی جانب سے تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی چند تصاویر پیش کی جا رہی ہیں۔