بھارتی دراندازی ناقابل قبول: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

Last Updated On 28 February,2019 09:40 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر3 بجے طلب کر لیا، جس میں بھارت کی جارحیت پر قرارداد مذمت منظور کی جائے گی، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنما اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے اور پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی اقدامات کے بارے میں ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل ہونگے، نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
 

Advertisement