لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی جارحیت کے باعث مسافر اپنی منزلوں سے دور ہوگئے، پاکستان سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس تاحکم ثانی بند کر دی گئی، جس نے مسافروں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا۔
سرحد پر کشیدگی کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس تا حکم ثانی بند کر دی گئی۔ پاکستان سے ٹرین نے آج صبح 8 بجے بھارت جانا تھا لیکن نہ جاسکی۔ ٹرین کی بندش کے باعث بھارتی اور پاکستانی مسافر پریشان نظر آئے۔ کسی کا ویزا ختم ہونے کے قریب تھا تو کسی کے پاس پیسے بھی نہیں تھے۔
بھارتی شہری اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے اور مودی سرکار کو امن کے درس کا مشورہ بھی دے دیا۔ اسٹیشن ماسٹر لاہور نے بتایا شیڈول کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس ہفتے میں 2 دن پیر اور جمعرات کی صبح 8 بجے لاہور سے بھارت کے لیے روانہ ہوتی تھی تاہم اب اسے تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔