اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے وقت ہاتھ سے نکل جائے۔
پاک بھارت کشیدگی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے وقت ہاتھ سے نکل جائے۔ انہوں نے کہا برصغیر کے نوجوانوں کو ہی اپنے خون کی صورت میں جنگ کی قیمت ادا کرنی پڑے گی، نوجوانوں کو اپنی نسلوں کیلئے آج ہی دوراندیشی سے فیصلہ کرنا ہوگا۔
It is the youth of the subcontinent who will pay in blood and coin for generations to come for the shortsighted decisions of a few today. Pakistan’s Prime Minister’s call for dialogue must be reciprocated, time to deescalate before it’s too late.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 28, 2019
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں بھارت کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کی اور کہا بھارت کو آج یہ بتا دیا کہ ہمارے پاس پوری صلاحیت موجود ہے، پلوامہ کے بعد بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت کو آفر کی اگر شواہد فراہم کرے تو ہم تعاون کیلئے تیار ہیں۔