نئی دہلی: (دنیا نیوز) الیکشن جیتنے کے لیے موت کا کھیل، پاک بھارت کشیدگی بڑھانے کی اصل وجہ زبان پر آہی گئی۔ بی جے پی رہنما بی ایس یادیو کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں سے انہیں 22 مزید نشستیں جیتنے میں مدد ملےگی۔
پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی مودی حکومت کا سیاسی حربہ، بی جے پی رہنما بی ایس یادیو نے مودی کےسیاسی ایجنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ایس یادیو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فضائی کارروائی سے پورے ملک میں مودی مخالف ہوا تھم گئی ہے، فضائی کارروائی مودی کے حق میں بہترین ثابت ہوئی، جس کا نتیجہ انتخابات میں دیکھنے کو ملے گا۔
بی ایس یادیو نے مزید کہا کہ بی جے پی کو لوک سبھا کی 22 سے 28 نشستیں جیتنے میں مدد ملےگی۔ بی جے پی دعویٰ تو مزید نشستوں کا کر رہی ہے مگر پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے پر شائد پہلے سے موجود سیٹوں سے ہاتھ دھونا نہ پڑ جائے۔