واشنگٹن: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امید ہے پاک بھارت کشیدگی کم ہوگی، حالات کو نارمل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، دونوں طرف سے اچھی خبروں کی امید ہے، پاک بھارت صورتحال دیکھ رہے ہیں، خطے میں جلد امن قائم ہوگا، صورتحال پر کڑی نظر ہے۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ سے بیان میں دونوں ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے براہ راست بات چیت کریں۔ امریکا نے پاکستان اور بھارت کو کراس بارڈر کوئی بھی فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزید کوئی ایکشن صورتحال کو بدترین بنا دیگا۔