اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ پاک بھارت تصادم پہلے خطے اور بعد میں دنیا کو غیر مستحکم کر سکتا ہے، آئیں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مل کر آگے بڑھیں۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی دنیا بھر پر اثرانداز ہوسکتی ہے، پاک بھارت جنگ کی صورت میں دنیا مزید حصوں میں تقسیم ہوگی، دنیا مزید حصوں میں تقسیم ہوتی ہے تو شدت پسندی پروان چڑھے گی۔ انہوں نے کہا پاک بھارت جنگ کی صورت میں خطے اور دنیا کی ہار ہوگی، دنیا سے کہتے ہیں آئیں مل بیٹھ کر کشیدگی کا خاتمہ کریں۔
World must realize Pak-India conflict ll destabilise region and later the World at large, world ll be more divided and extremism at new peaks.... extremism ll be ultimate winner ... Pak,India and the World ll loose.... lets work together to avert this situation
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 28, 2019
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں بھارت کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کی اور کہا بھارت کو آج یہ بتا دیا کہ ہمارے پاس پوری صلاحیت موجود ہے، پلوامہ کے بعد بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت کو آفر کی اگر شواہد فراہم کرے تو ہم تعاون کیلئے تیار ہیں۔