'اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی' پاکستانی قوم کا فخر

Last Updated On 01 March,2019 09:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی جنگی طیاروں کو تباہ کرکے سرحدوں کا دفاع کرنے والے اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔۔سوشل میڈیا پر قومی ہیرو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔۔

بدھ کی صبح پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا جبکہ ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جہاں اس کارروائی کے ذریعے دشمن کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھادی وہیں قوم کا سر بھی فخر سے بلند کردیا۔بھارتی طیاروں کو تباہ کرنیوالے شاہینوں میں سے ایک اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی بھی ہیں جو اب قوم کی آنکھ کا تارا اور فخر کا نشان بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ولد محمود علی کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے عثمان پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی اور امتیازی نمبروں سے انٹر کرنے کے بعد پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔ 

 

1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار

حسن صدیقی نے 1965 جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی یاد تازہ کر دی ہے۔
1965ءکی پاک بھارت جنگ میں جہاں پاکستان کی بری اور بحری افواج نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ وہیں پاک فضائیہ کا کردار بھی سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ 6 ستمبر 1965ءکو جنگ کے پہلے ہی دن، پاک فضائیہ نے بری فوج کے دوش بدوش بڑا اہم کردار ادا کیا اور پٹھان کوٹ‘ آدم پور اور ہلواڑہ کے ہوائی اڈوں پر حملہ کرکے‘ دشمن کے 22 طیارے اور متعدد ٹینک، بھاری توپیں اور دوسرا اسلحہ تباہ کیا۔ لیکن جنگ کا اگلا دن، یعنی 7 ستمبر 1965ءکا دن تو پاک فضائیہ ہی کا دن تھا۔ 7 ستمبر 1965، پاکستان میں یہ دن یوم فضائیہ کے نام سے منایا جاتا ہے۔ 1965 کی جنگ میں اس روز پاک فضائیہ نے دشمن کو ایسی دھول چٹائی جس نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔


7 ستمبر 1965 کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ جنگی طیاروںکو تباہ کرکے عالمی ریکارڈ بنانے والے اسکورڈن لیڈر ایم ایم عالم کے کارنامے زندہ و جاوید اوریوم فضائیہ کا خاصہ ہیں۔ جنگ کے ہیرو اسکورڈن لیڈر محمد محمود عالم نے دشمن کے9 جنگی طیارے مار گرائے جن میں پانچ لڑاکا طیارے تو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں تباہ کیے۔ بہادری کے صلے میں دو بار ستارہ جرات سے نوازاگیا۔
 

Advertisement