لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے پیر تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی رم جھم کی پیش گوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا جس سے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوگی۔
کراچی میں بھی بادل برسیں گے۔ بارش کا سلسلہ پیر تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔ بلوچستان اور ڈی جی خان میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ندی نالوں ییں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔