بارش سے حادثات: چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

Last Updated On 21 February,2019 10:51 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان، راجن پور اور روجھان میں بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ملتان میں بدھلہ روڈ پر بارش کے باعث گھر کی خستہ حال چھت گر گئی، ملبے تلے دبنے سے ماں اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 14 سالہ ثمرہ اور 60 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر راجن پور کی تحصیل روجھان کی بستی اللہ بخش سنجرانی میں گزشتہ روز سے جاری بارش کے باعث محنت کش کے مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں میاں، بیوی جاں بحق جبکہ 2 افراد بھی زخمی ہوگئے۔

بارش کے باعث شیخوپورہ میں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا، نوحی علاقے لالکے میں گھر کی چھت گرنے سے میاں، بیوی جاں بحق ہوگئے۔